دل کے عارضے میں مبتلا اوپنر عا بد علی مکمل فٹ

عا بد علی نے ڈاکٹرز کی اجازت سے باقاعدہ بیٹنگ پریکٹس کا بھی آغاز کردیا۔

عا بد علی نے ڈاکٹرز کی اجازت سے باقاعدہ بیٹنگ پریکٹس کا بھی آغاز کردیا۔ فوٹو:فائل

HYDERABAD:
دل کے عارضے میں مبتلا اوپنر عا بد علی مکمل فٹ ہوگئے ہیں اور انہوں نے ڈاکٹرز کی اجازت سے باقاعدہ بیٹنگ پریکٹس کا بھی آغاز کردیا۔

آسٹریلیا کے خلاف سیریز کھیلنے سے محروم رہنے والے اوپنر نے اب سری لنکا کے دورےپر نظریں لگالی ہیں۔ پاکستانی ٹیم نے جولائی اگست میں سری لنکا میں دوٹیسٹ اور تین ایک روزہ میچز کھیلنا ہیں۔ دائیں ہاتھ کے ریکارڈ ہولڈر اوپنر نے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ایک گھنٹہ تک نیٹ میں بیٹنگ کی۔


عابد علی کے مطابق ان کی تمام رپورٹس کلیئر آئی ہیں، وہ اب مکمل فٹ اور کوئی تکلیف محسوس نہیں کررہے۔ چند روز پہلے رننگ کا آغاز کیاتھا،اب ڈاکٹرز نے انہیں ایک بار پھر کھیل کی ہر قسم کی سرگرمیاں شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ عابد علی نے دسمبر میں آخری سیریز بنگلہ دیش کے خلاف کھیلی تھی جس میں وہ مین آف دی سیریز قرار پائے تھے۔

اٹھارہ دسمبر کو کراچی میں سینٹرل پنجاب کی نمائندگی کرتے ہوئے خیبر پختونخوا کے خلاف میچ میں بیٹنگ کے دوران انہیں دل کی تکلیف محسوس ہونے پر ہسپتال لیجایا گیا تھا، جہاں سرجری کے بعد دو اسٹنٹ ڈالے گئے تھے۔34 سالہ عابد علی سولہ ٹیسٹ میچوں میں چار سنچریوں کی بدولت ایک ہزار ایک سو اٹھاسی رنز اسکور کرچکے ہیں۔

چھ ایک روزہ میچز میں ان کے رنز کی تعداد دو سو چونتیس ہے۔ عابد علی نے اپنے تمام فینز اور چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیاہےجنہوں نے ان کی مکمل صحت یابی کے لیے دعائیں اورنیک خواہشات کا اظہارکیا۔
Load Next Story