ایشیا کپ میں مصباح کو احمد شہزاد شرجیل خانصہیب مقصودانورعلی اوربلاول بھٹی سے امیدیں

ایشیا کپ کے دفاع کے لئے بھرپور تیاری کے ساتھ آئے ہیں، قومی کپتان


ویب ڈیسک February 23, 2014
پاکستان کو گزشتہ چند ماہ کے دوران جنوبی افریقا اور سری لنکا کے خلاف سیریز کھیلنے کا بہت فائدہ ہوا،مصباح الحق فوٹو: فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ انہیں ایشیا کپ میں احمد شہزاد، شرجیل خان،صہیب مقصود،انورعلی اوربلاول بھٹی سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں۔

ڈھاکا میں پریس کانفرنس کے دوران مصباح الحق نے کہا کہ انہیں بنگلادیش میں کھیلنے کا ہمیشہ مزہ آیا کیونکہ یہاں کے شائقین پاکستان ٹیم کی حمایت کرتے ہیں۔ بنگلادیش کو ہوم گراؤنڈ پرآسان حریف نہیں لیا جاسکتا کیونکہ اس نے گزشتہ ایشیا کپ میں حیران کن کارکردگی دکھائی تھی، ایشیا کپ میں شریک تمام ٹیمیں یکساں ہیں ان میں سے کسی بھی ٹیم کو کمزور نہیں کہا جاسکتا۔

قومی ٹیم کے قائد کا کہنا تھا کہ پاکستان کو گزشتہ چند ماہ کے دوران جنوبی افریقا اور سری لنکا کے خلاف سیریز کھیلنے کا بہت فائدہ ہوا، ایشیا کپ کے دفاع کے لئے بھرپور تیاری کے ساتھ آئے ہیں، تمام کھلاڑی پراعتماد ہیں اور اب صرف اچھی کرکٹ کھیلنے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ میں انہیں احمد شہزاد، شرجیل خان، صہیب مقصود، انورعلی اور بلاول بھٹی سے امیدیں وابستہ ہیں کیونکہ انہوں نے گزشتہ سیریز میں اپنی صلاحیتوں کو ثابت کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |