امريكہ ميں دھوم تھری كے خصوصی مناظر

عامر خان كے ساتھ اس فلم ميں كترينہ كيف، ابھيشک بچن اور اودے چوپڑا اپنی اداكاری كے جوہر دكھائيں گے


September 12, 2012
عامر خان كے ساتھ اس فلم ميں كترينہ كيف، ابھيشک بچن اور اودے چوپڑا اپنی اداكاری كے جوہر دكھائيں گے. فوٹو اے ایف پی

بالی ووڈ كی فلم دھوم تھری كی ريكارڈنگ تيزی سے جاری ہے جس كے لئے اداكار عامر خان نے امريكہ ميں موٹر بائيک اسٹنٹس کے خصوصی مناظر ريكارڈ كروائے ہيں۔

شكاگو ميں فلم دھوم تھری ميں اپنی ٹيم كے ہمراہ اسٹنٹس كی ريكارڈنگ كے دوران مسٹر پرفيكٹ عامر خان نے موٹر بائيک چلاتے ہوئے ٹرک سے بلند چھلانگ لگا كر كار كا پيچھا كرنے جيسے خطرناک ايكشن مناظر عكس بند كروائے، سياہ رنگ كے بائيكر جيكٹ ميں ملبوس عامر خان كے مداح بھی لوكيشن پر بڑی تعداد ميں موجود تھے۔

دھوم تھری ميں ولن كا رول ادا كرنے والے عامر خان كے ساتھ اس فلم ميں كترينہ كيف، ابھيشک بچن اور اودے چوپڑا اپنی اداكاری كے جوہر دكھائيں گے جسے آئندہ برس سينما گھروں كی زينت بنائے جانے كا امكان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |