حکومت کو مذاکرات کامیاب بنانے کے لئے افغان طالبان سے رابطہ کرنا چاہئیے منور حسن

وزیراعظم آگے بڑھ کر خود حکومتی اور طالبان کمیٹی کا اجلاس بلائیں، منورحسن


ویب ڈیسک February 23, 2014
پاکستان کو فوجی آپریشن کا سب سے زیادہ تجربہ ہے، منورحسن فوٹو: فائل

امیرجماعت اسلامی سید منور حسن نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے حالیہ واقعات پر تحمل کا مظاہرہ کیا ہے، حکومت مذاکرات کامیاب بنانے کے لئے افغان طالبان سے رابطہ کرنا چاہئیے۔

پشاور میں تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ طاقت کا استعمال کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہوتا اور پاکستان کو اس کا سب سے زیادہ تجربہ ہے، فوجی آپریشن ہی کی وجہ سے پاکستان کا مشرقی بازو بنگلا دیش بن گیا۔ قبائلی علاقوں میں آپریشن سے لاکھوں افراد کے بے گھرہونے کےعلاوہ کوئی نتیجہ نہیں نکلا، اب آپریشن سے لاکھوں مزید لوگ بے گھرہوجائیں گے۔ اس لئے محب وطن لوگوں کو مذاکرات کے لئے حالات سازگار بنانے میں کردار ادا کرنا چاہئے، حالات سازگار ہوئے توحکومت اورطالبان میں براہ راست مذاکرات ہوسکتے ہیں۔

امیرجماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کچھ عرصے سے تحمل کا مظاہرہ کیا ہے، انہیں چاہیئے کہ وہ خود آگے بڑھیں اور اپنی نگرانی میں حکومتی و طالبان کمیٹیوں کا اجلاس بلائیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں حکومت افغان طالبان کے پاس اپنا وفد بھیجے تاکہ وہ ملک میں امن کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |