ایشیائی پچز پر پرفارم کرنا ہمیشہ سے ایک چیلنج ہوتا ہے کیمرون گرین

ٹیست میں سنچری کی اپنی اہمیت ہوتی ہے، اگر سو رنز کرلیں تو یہ اننگز ہمیشہ یاد رہتی ہے، کیمرون گرین

کیمرون گرین، [فائل-فوٹو]

لاہور:
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کیمرون گرین نے کہا کہ ایشائی وکٹوں پر کھیلنا اور پرفارم کرنا ہمیشہ سے ایک چیلنج ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کیمرون گرین نے ورچوئل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایشیا کی پچز پر کھیلنا سیکھ رہا ہوں، یہاں وکٹ پر رکنا پڑتا ہے۔ رنز آسانی سے نہیں بنتے کیوں کہ بال نیچے رہتی ہے۔


انہوں نے مزید کہا کہ ایشیئز میں رنز کرنے کے بعد میرے لیے اس سیریز میں بھی پرفارم کرنا بہت اہم ہے، ٹیم میجمنٹ کے دیئے گئے گیم پلان کے مطابق کھیلنے کی کوشش کی۔

نسیم شاہ اور شاہین شاہ کی تعریف کرتے ہوئے کیمرون گرین کا کہنا تھا کہ دونوں اچھے باولرز ہیں۔ نسیم شاہ نے اچھی بولنگ کی، پرانی گیند کا عمدہ استعمال کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ٹارگٹ پارٹنرشپ کو زیادہ سے زیادہ طول دینا تھا، سو کے قریب پہنچ کرکوئی بھی آوٹ نہیں ہونا چاہتا لیکن بدقسمتی سےآوٹ ہوگیا۔

آسٹریلوی کھلاڑی کا مزید کہنا تھا کہ ٹیست میں سنچری کی اپنی اہمیت ہوتی ہے، اگر سو رنز کرلیں تو یہ اننگز ہمیشہ یاد رہتی ہے۔ کیمرون گرین کےمطابق پرانی گیند کو سوئنگ کرنے میں زیادہ مدد مل سکے گی، کوشش ہوگی کہ پاکستانی ٹیم سے جیتنا ممکن ہو اور کم سے کم سکورتک محدود رکھیں۔
Load Next Story