افغان صوبے کنڑ میں طالبان کے حملے میں 19 فوجی ہلاک 7 اغوا کرلئے گئے

افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے واقعے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔


ویب ڈیسک February 23, 2014
طالبان نے غازی آباد کے ایک دور افتادہ علاقے میں چوکی پر حملہ کیا ہے، ترجمان صوبائی گورنر ۔فوٹو :فائل

افغان صوبے کنڑ میں فوجی چوکی پر طالبان کے حملے کے نتیجے19 اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ حملہ آوروں نے 7 اہلکاروں کو اغوا بھی کرلیا ہے۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے نے وزارت دفاع کے ترجمان ظاہری عظیمی کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ مشرقی صوبے کنڑ کے ضلع غازی آباد میں مسلح افراد نے ایک فوجی چوکی پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 19 اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ حملہ آاور اپنے ساتھ 7 اہلکاروں کو بھی اغوا کرکے لے گئے۔


کنڑ کے گورنر کے ترجمان عبدالغنی مصمم کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ غازی آباد کے ایک دور افتادہ علاقے میں پیش آیا جس کی وجہ سے فورسز کو جائے وقوعہ پر پہنچنے میں تاخیر ہوئی تاہم سکیورٹی فورسز نے مغوی اہلکاروں کی بازیابی کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔ دوسری جانب افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے واقعے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں