رنبیر کپور نے اپنے موبائل کے وال پیپر پر کس کی تصویر لگا رکھی ہے

اداکار اپنی دوست عالیہ بھٹ کے ہمراہ ممبئی ایئرپورٹ پر نظر آئے جہاں رنبیر کا موبائل مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا


ویب ڈیسک March 22, 2022
والد کی یاد میں اکثر رنبیر کپور کی آنکھیں بھیگ جاتی ہیں (فوٹو، فائل)

MADRID: بالی ووڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور کے موبائل کا وال پیپر کیمرے کی آنکھ میں قید ہوگیا جسے دیکھ کر مداح جذباتی ہوگئے۔

بھارتی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق رنبیر کپور اپنی دوست عالیہ بھٹ کے ہمراہ ممبئی ایئرپورٹ پر نظر آئے جہاں موجود میڈیا فوٹوگرافرز نے ان کی تصاویر بنانا شروع کردیں اس دوران اداکار کے موبائل کا وال پیپر تصویر میں آگیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ رنبیر کے موبائل وال پیپر پر ان کے مرحوم والد رشی کپور کی تصویر تھی جسے دیکھ کر ان کے پرستار بھی افسردہ ہوگئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

screen-shoot

رشی کپور بھارت کے مشہور اداکار ہونے کے ساتھ ایک بہترین پروڈیوسر اور ہدایت کار بھی تھے، وہ 30 اپریل 2020 کو اپنے مداحوں کو ہمیشہ کے لیے چھوڑ کر اس دنیا سے چلے گئے۔ ان کی یاد میں اکثر رنبیر کپور کی آنکھیں بھیگ جاتی ہیں۔

حالیہ دنوں ایک شوٹنگ کے دوران بھی اداکار اپنے والد کو یاد کرکے آبدیدہ ہوگئے تھے جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر کافی وائرل رہی اور مداحوں نے رنیبر کی حوصلہ افزائی کرنے کی کوشش کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں