کراچی اورنگی ٹاؤن کی مسجد میں فائرنگ سے نمازی شہید حملہ آور گرفتار

ملزم شکل اور حلیے سے افغانی معلوم ہوتا ہے اور اس سے ایک ترجمان کی مدد سے تفتیش کی جا رہی ہے، ڈی آئی جی ویسٹ


ویب ڈیسک February 23, 2014
ملزم کو سر عام پھانسی دی جائے تاکہ آئندہ کوئی اس قسم کا اقدام اٹھانے کی جرات نہ کر سکے، مظاہرین کا مطالبہ۔ فوٹو؛ ایکسپریس نیوز

لاہور: علی گڑھ کالونی کی خیبر مسجد میں فائرنگ سے نمازی شہید اور ایک بچے سمیت 3 افراد زخمی جب کہ حملہ آور گرفتار ہو گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نامعلوم شر پسندوں نے اورنگی ٹاؤن کی علی گڑھ کالونی میں خیبر مسجد میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک نمازی موقع پر ہی جاں بحق جب کہ ایک بچے سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق 2 کی حالت تشویشناک ہے۔ واقعے کے فورا بعد بعد مجسد میں موجود دیگر نمازیوں اور علاقہ مکینوں نے ملزمان کا پیچھا کیا اور ایک ملزم کو پکڑ کر اس کی خوب درگت بنائی جسے پولیس کی بھاری نفری نے مشتعل افراد کے چنگل سے نکال کر تھانے منتقل کیا۔

مشتعل مظاہرین نے تھانے کے باہر احتجاج کیا اور ان کا مطالبہ تھا کہ ملزم کو ان کے حوالے کیا جائے اور سر عام پھانسی دی جائے تاکہ آئندہ کوئی اس قسم کا اقدام اٹھانے کی جرات نہ کر سکے جب کہ ایس پی اورنگی ٹاؤن ملک احسان نے مظاہرین کو یقین دلایا کہ ملزم کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ڈی آئی جی ویسٹ جاوید عالم اوڈھو کا کہنا ہے کہ ملزم شکل اور حلیے سے افغانی معلوم ہوتا ہے اور اس سے ایک ترجمان کی مدد سے تفتیش کی جا رہی ہے تا کہ اس کے دیگر ساتھیوں اور ان کے عزائم کے بارے میں پتہ لگایا جا سکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں