چین کو 42 ارب ڈالر قرضے کی ادائیگی پھر موخر

2 ارب ڈالر آج، 2.2 ارب ڈالرپرسوں واجب الاد ا تھے، شوکت ترین کی تصدیق


Shahbaz Rana March 23, 2022
2 ارب ڈالر آج، 2.2 ارب ڈالرپرسوں واجب الاد ا تھے، شوکت ترین کی تصدیق۔ فوٹو: فائل

PESHAWAR: چین نے پاکستان کے ذمے اپنا 4.2 ارب ڈالر قرضہ جس کی ادائیگی اسی ہفتے کی جانا تھی پھر مؤخرکردی۔

وزیرخزانہ شوکت ترین نے ایکسپریس ٹریبیون سے گفتگو میں قرضہ مؤخر ہونے کی تصدیق کردی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نے چین سے یہ قرضے مؤخرکرنے کی درخواست کی تھی۔

اس خبر کے فائل کرنے تک چینی سفارتخانہ کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا تھا۔چین آئی ایم ایف کو2019ء میں کرائی گئی یقین دہانیوں کے تحت پاکستان کے ذمے اپنے قرضے مؤخرکرتا آرہا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے چند ماہ قبل اپنے دورہ چین کے دوران بھی ان قرضوں کو مؤخرکرنے کی درخواست کی تھی۔پاکستان نے 21 ارب ڈالر قرضوں کی لائف لائن مانگی ہے۔ ان میں 10.7 ارب ڈالر کمرشل اور سیف ڈیپازٹس کے قرضے شامل ہیں۔

پاکستان کے پاس گزشتہ ہفتے تک 15.8 ارب ڈالر کے زرمبادلہ ذخائر تھے۔پاکستان کے ذمہ بیرونی ادائیگیوں کی وجہ سے روپے پردباؤپڑ رہا ہے اور منگل کو امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر گرکر181.75 روپے ہوگئی ہے۔

پاکستان نے کرنسی تبادلے کی سہولت کا حجم 4.5 ارب ڈالر سے بڑھا کر 10 ارب ڈالر کرنے کی بھی درخواست کی تھی جو 5.5 ارب ڈالر کا اضافی قرضہ ہے تاہم چین نے ابھی تک اپنے فیصلے سے پاکستان کو آگاہ نہیں کیا۔کرنسی تبادلے کا معاہدہ چینی تجارتی مالیاتی سہولت ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔