صحافی کے ساتھ بدسلوکی پر سلمان خان عدالت طلب
متعدد عدالتی کیسز کا سامنا کرنے والے سلومیاں کو ایک اور قانونی جنگ کا سامنا ہے
BEIJING:
صحافی کے ساتھ بدسلوکی کرنے پر بالی ووڈ کے سلومیاں کو عدالتی ثمن جاری ہوئے ہیں۔
سلو میاں اور عدالتی کیسز کا چولی دامن کا ساتھ لگتا ہے۔ 1998 میں کالے ہرن کے شکار کے کیس سمیت متعدد عدالتی کیسز کا سامنا کرنے والے بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کو ایک اور قانونی جنگ کا سامنا ہے۔
بھارتی نیوز ایجنسی نے منگل کے روز اپنی رپورٹ میں بتایا کہ سلمان خان نے ایک صحافی اشوک پانڈے کے ساتھ مبینہ طور پر بدتمیزی کی، جس کی وجہ سے ممبئی کی اندھیری مجسٹریٹ کورٹ نے اداکار کو ثمن جاری کیا ہے۔
مجسٹریٹ کورٹ کی جانب سے جاری کیے گئے ثمن کے مطابق سلو میاں کو صحافی کی جانب سے 2019 میں دائر کیے گئے مقدمے میں 5 اپریل کو عدالت طلب کیا گیا ہے۔ سلمان خان پر انڈین پینل کوڈ کے سیکشن 504 اور 506 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
دوسری طرف راجستھان ہائی کورٹ نے پیر کو سلمان خان کے خلاف کالے ہرن کے شکار کے مقدمے کی دو درخواستوں کو جودھ پور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ سے ہائی کورٹ منتقل کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ جس میں اداکار کے خلاف ایک سماعت پہلے ہی زیر التوا ہے۔
اطلاعات کے مطابق سلمان خان نے ہائی کورٹ میں ایک عرضی دائر کی تھی جس میں ان دونوں درخواستوں کو ہائی کورٹ منتقل کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا تاکہ تینوں مقدمات کی سماعت ایک جگہ پر ہو۔