پتوکی میں باراتیوں کے تشدد سے پاپڑ فروش کے قتل کے بعد شادی ہال سیل

اسسٹنٹ کمشنر مقتول کے گھر بھی پہنچے اور اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر مقتول کے گھر بھی پہنچے اور اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا۔

لاہور:
باراتیوں کے مبینہ تشدد سے پاپڑ فروش کے جاں بحق ہونے کے کیس میں پیش رفت ہوگئی۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے نوٹس کے بعد پتوکی انتظامیہ متحرک ہوگئی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ایکشن لیتے ہوئے شادی ہال کو سیل کردیا۔ اسسٹنٹ کمشنر مقتول کے گھر بھی پہنچے اور اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے متاثرہ فیملی کو انصاف کی یقین دہانی کرائی اور مالی امداد کا وعدہ بھی کیا


یہ بھی پڑھیں: باراتیوں کے تشدد سے محنت کش ہلاک، ہال میں لاش پڑی رہی مہمان کھانا کھاتے رہے

واضح رہے کہ پتوکی میں شادی ہال میں باراتیوں کے مبینہ تشددسے محنت کش ہلاک ہوگیا تھا۔ اس واقعے کا سب سے افسوس ناک پہلو یہ تھا کہ شادی ہال میں مقتول کی لاش پڑی رہی اور مہمان بے حسی سے کھانا کھاتے رہے۔ پولیس ٹیموں نے کارروائی کرکے 12افراد کو حراست میں لیا ہے۔

 
Load Next Story