ایسا ملک بنائیں گے جہاں تمام ادارے حکومت و پارلیمنٹ کے تابع ہوں متحدہ اپوزیشن

عوام کو اختیار ہوگا حق رائے دہی کے ذریعہ انتظامیہ اور پارلیمنٹ کو منتخب اور رخصت کر سکیں، اپوزیشن


ویب ڈیسک March 23, 2022
عوام کو اختیار ہوگا حق رائے دہی کے ذریعہ انتظامیہ اور پارلیمنٹ کو منتخب اور رخصت کر سکیں، اپوزیشن

لاہور: یوم پاکستان پر متحدہ اپوزیشن نے 'قوت اخوت عوام چارٹر' جاری کردیا۔

اپوزیشن نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنا کرایسا پاکستان تشکیل دیں گے جہاں آئین کی حرمت مقدم ہو، تمام ادارے ایک منتخب انتظامیہ اور پارلیمنٹ کے تابع ہوں گے، عوام کو یہ اختیار حاصل ہو گا وہ اپنے آزادانہ حق رائے دہی کے ذریعہ انہیں منتخب اور رخصت کر سکیں۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بنانے کیلئے اتفاق رائے سے انتخابی اصلاحات کو نافذ کیا جائیگا، سیاست سے ہر قسم کی غیر جمہوری مداخلت ختم کریں گی، میڈیا پہ عائد تمام پابندیاں ختم کی جائیں گی اور کالے میڈیا قوانین ختم اور غیر جمہوری مداخلت کا نظام بند کروائیں گی۔

متحدہ اپوزیشن نے یقین دلایا کہ تمام لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائیں گے، شفاف احتساب کے لئے غیر جانبدارانہ ادارہ قائم کرکے کرپشن کا سدباب کیاجائے گا آزادخارجہ پالیسی کے ذریعہ ایک باوقار اور خودمختار ریاست کے طور پہ عالمی سطح پر پاکستان کو منوایاجائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں