لبییا کے شہربن غازی میں راکٹ حملے کی مزمت کرتے ہوئے امریکی صدر باراک اوبامہ نے کہا ہے کہ ہم امید کرتے ہیں کہ لیبیا اس واقعہ کے زمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے گا۔
باراک اوبامہ نے کہا کہ تام ممالک میں امریکی سفارتخانوں کی سیکیورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ امریکہ کسی بھی مذہب کے خلاف نفرت کے فروغ کی سخت مزمت کرتا ہے۔
لبییا کے شہربن غازی میں راکٹ حملے میں لبییا میں تعینات امریکی سفیراور 3 سفارتی اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔
لیبیا کےسرکاری حکام کاکہنا ہے کہ امریکی سفیر امریکی سفارتخانہ پر حملہ کے بعد کسی محفوظ جگہ جانے کے لئے گاڑی میں سوار ہوئے تھے جب دہشتگردوں نے ان کی گاڑی پر میزائل داغے جس میں وہ اور تین سفارتی اہلکار ہلاک ہو گئے۔