وہ فلم جس کے بعد کترینہ نے بالی وُڈ چھوڑنے کی ٹھان لی تھی
جو لوگ میری اداکاری کے بارے میں منفی رائے رکھتے تھے مجھے بھی اپنے بارے میں ویسا ہی لگنے لگا تھا، کترینہ کیف
بالی وُڈ فلم 'نمستے لندن' کو رلیز ہوئے 15 سال ہو چکے ہیں اور اس فلم کی وجہ سے کترینہ کیف شہرت کی بلندیوں تک پہنچیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اداکارہ کو یہ بالکل یقین نہیں تھا کہ یہ فلم ان کے کیریئر کیلئے زبردست ثابت ہوگی۔
جی ہاں! انہوں نے اس فلم میں کام کرنے کے بعد بالی ووڈ چھوڑ کر اپنے لیے نیا کیرئیر تلاش کرنے کا ارادہ کر لیا تھا کیونکہ انہیں پکا یقین تھا کہ فلم فلاپ ہوگی۔
رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف نے بالی ووڈ میں بطور اداکار اپنی صلاحیتوں کو ثابت کرنے کیلئے بہت دشواریاں اٹھائی ہیں اور انہیں اکثر مسترد کیا جاتا رہا جبکہ نمستے لندن میں کام کرکے وہ بالکل ناامید ہوچکی تھیں۔
لیکن کبھی کبھی جب آپ ہار مان لیتے ہیں تب ہی زندگی آپ کو دوسرا موقع دیتی ہے اور بالکل ایسا ہی مسز کوشل (کترینہ کیف) کے ساتھ ہوا۔ جب کترینہ کیف نے بالی وُڈ میں قدم رکھا تھا تو انہیں بالی ووڈ میں صرف ایک خوبصورت چہرے کے طور پر دیکھا جاتا تھا۔ بھارتی معروف شو 'کافی ود کرن' میں میزبان سے گفتگو میں بھی کترینہ نے اعتراف کیا کہ جو لوگ ان کی اداکاری کے بارے میں منفی رائے رکھتے تھے انہیں بھی اپنے بارے میں ویسا ہی لگنے لگا تھا اور یہ بھی ایک وجہ تھی کہ کترینہ کو نمستے لندن کی ناکامی کا یقین تھا اور اس لیے وہ فلم کی ریلیز سے پہلے بالی وُڈ تو کیا شہر تک چھوڑدینا چاہتی تھیں۔
تاہم کترینہ نے بتایا کہ اُن کا ارادہ تھا کہ فلم کی نمائش کے بعد وہ بالی وُڈ کو خیرباد کہہ دیں گی لیکن نمائش میں فلم کو جو پذیرائی ملی، اس نے انہیں ایک حوصلہ دیا اور انہوں نے بالی وُڈ میں ہی آگے بڑھنے کا مصم ارادہ کرلیا۔