واٹس ایپ نے صارفین کی دیرینہ خواہش پوری کردی

اس سے پہلے یہ فیچر صرف بیٹا صارفین کے لیے دستیاب تھا

(فوٹو، فائل)

ISLAMABAD:
پیغام رسانی کی معروف موبائل ایپلی کیشن نے صارفین کی دیرینہ خواہش پوری کرتے ہوئے ملٹی ڈیوائس فیچر کی سہولت سب کو فراہم کردی۔

واٹس ایپ کے دنیا بھر میں دو ارب سے زائد صارفین ہیں جنہیں سہولیات فراہم کرنے اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں سبقت برقرار رکھنے کے لیے کمپنی کی جانب سے آئے روز نت نئی سہولیات یا فیچرز فراہم کیے جاتے ہیں۔

پیغام رسانی کی اپلیکیشن کے مخصوص بیٹا ورژن صارفین کے لیے کمپنی نے ملٹی ڈیوائس فیچر متعارف کرایا جس کے تحت وہ ایک ہی اکاؤنٹ کو موبائل، ویب، کمپیوٹر، پر استعمال کرسکتے تھے۔

کمپنی نے اس کے ساتھ ہی دائرے کو وسیع کرتے ہوئے ویب اور ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے بھی ملٹی ڈیوائس سہولت پیش کی تھی۔

مزید پڑھیں: واٹس ایپ نے نیا سکیورٹی فیچر متعارف کرا دیا


اب واٹس ایپ نے تمام صارفین کو ملٹی ڈیوائس فیچر کی سہولت فراہم کردی ہے، جس کے تحت وہ مختلف ڈیوائسز اور ویب ، ڈیسک ٹاپ پر بیک وقت ایک ہی اکاؤنٹ استعمال کرسکتے ہیں۔

صارفین مرکزی یعنی جس ڈیوائس میں اکاؤنٹ بنایا گیا ہو کے علاوہ 4 مختلف ڈیوائسز پر انٹرنیٹ کے بغیر بھی موبائل استعمال کرسکیں گے۔

طریقۂ استعمال

واٹس ایپ کے صارفین گوگل پلے اسٹور سے واٹس ایپ کی نئی اپ ڈیٹ حاصل کر کے اس سہولت سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ ایک بار بار کوڈ اسکین کرنے کے بعد مرکزی ڈیوائس پر اُن کے پاس مختلف ڈیوائسز میں اکاؤنٹ جڑنے کا پیغام ظاہر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ نے کمیونٹی کو دیگر سے منفرد رکھنے پر کام شروع کردیا

ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے ماہرین کا ماننا ہے کہ مارچ کے آخر یا اپریل کے وسط تک صارفین کو یہ سہولت فراہم کردی جائے گی۔
Load Next Story