پی سی بی کی ہدایات کے باوجود کمنٹیٹر کے منہ سے لفظ ’’فلیٹ پچ‘‘ نکل گیا
کاسپرووچ نے فوراً معذرت کرتے ہوئے خوبصورت بیٹنگ پچ کہہ دیا
پی سی بی سے ہدایات ملنے کے باوجود کمنٹیٹر مائیکل کاسپرووچ کے منہ سے لفظ ''فلیٹ پچ'' نکل گیا۔
راولپنڈی ٹیسٹ شروع ہونے سے قبل ہی آسٹریلوی میڈیا میں پچ پر روڈ سائن لگاکر اس کے فلیٹ ہونے پر طنز کیا گیا تھا، وہاں رنز کے انبار لگنے کے بعد کراچی ٹیسٹ میں بھی اسی طرح کے تبصرے جاری رہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق پی سی بی کی جانب سے کمنٹیٹرز کو فلیٹ پچ کے الفاظ استعمال نہ کرنے کا کہا گیا تھا،لاہور ٹیسٹ میں مچل اسٹارک بولنگ کررہے تھے کہ اپنی کمنٹری میں مائیکل کاسپرووچ نے کہا کہ فلیٹ پچ پر دو طرح کے ہتھیار کارآمد ہوتے ہیں یا تو پیسرز اپنی برق رفتاری کا استعمال کریں یا پھر اسپنرز ویری ایشن سے پریشان کریں،انھوں نے اپنی غلطی کا فوری احساس کیا اور کہا کہ سوری میں خوبصورت بیٹنگ پچ کی بات کررہا ہوں۔