انٹرسٹ ریٹ اور افراطِ زر بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گیا
ٹی بلز پر cut-off yields بڑھ کر 12-12.70 فیصد ہوگئی جو پہلے 11.85 فیصد تھی
3 تا 12 ماہ کی مدت کے ٹریژری بلز پر cut-off yields سے ظاہر ہوتا ہے کہ بینچ مارک انٹرسٹ ریٹ اور افراطِ زر بلند ترین سطح کے قریب ہے اور معاشی سرگرمیوں بھی اضافہ ہوگا۔
عارف حبیب لمیٹڈ کے ریسرچ ہیڈ طاہر عباس نے ایکسپریس ٹریبیون سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ inversed yields سے اشارے ملتے ہیں کہ پاکستان میں افراط زر کی ریڈنگ اور بینچ مارک انٹرسٹ ریٹ اپنی بلند ترین سطح کے قریب ہے۔
گزشتہ روز (منگل کو) 40-55 بیسس پوائنٹ اضافے کے بعد 3 تا 12 ماہ کی مدت کے ٹریژری بلز پر cut-off yields بڑھ کر 12-12.70 فیصد ہوگئی جو پہلے 11.74-11.85 فیصد تھی۔
پاک کویت انویسٹمنٹ کمپنی کے ریسرچ ہیڈ سمیع اﷲ طارق کے مطابق ریٹ برقرار ہے گا یا پھر اس میں معمولی اضافہ ہوسکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی سے پاکستان کا ادائیگیوں کا توازن بہتر ہوا ہے۔
کے اے ایس بی سیکیورٹیز کے ریسرچ ہیڈ یوسف رحمان کا کہنا تھا کہ کمرشل بینک اس امید پر حکومت کو قرض دینے کی لاگت میں اضافہ کرتے رہے ہیں کہ مرکزی بینک آئندہ ماہ بینچ مارک انٹرسٹ ریٹ پر نظرثانی کرے گا۔ حکومت نے ٹی بلز کی فروخت سے مجموعی طور پر 693.5 ارب روپے حاصل کیے ہیں۔