روس نے جوہری ہتھیاراستعمال کئے توامریکا جوابی کارروائی کرے گارپورٹ

وائٹ ہاؤس کی ٹائیگرٹیم روس کے ممکنہ جوہری،کیمیائی حملے کیخلاف ردعمل کی تیاری کررہی ہے

امریکا کی ٹائیگرٹیم نے خفیہ میٹنگز میں روسی اقدامات کیخلاف حکمت عملی تیارکرلی:فوٹو:فائل

ISLAMABAD:
امریکی اخبارکی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے امریکا روس کی جانب سے یوکرین میں جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی صورت میں جوابی کارروائی کی تیاریاں کررہا ہے۔


امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکی قومی سلامتی کے مشیروں کی ٹیم جس کا نام 'ٹائیگرٹیم' ہے روس کی جانب سے ممکنہ طورپرجوہری ،کیمیائی یا بائیولوجیکل ہتھیاروں کے استعمال کے بعد جوابی حملے کی تیاری کررہی ہے۔

رپورٹ میں مزیدکہا گیا ہے کہ ٹائیگرٹیم نے روس کے متوقع جوہری حملوں کے بعد مختلف جوابی کارروائیوں کی اورردعمل کی مشقیں بھی کیں۔ ٹائیگرٹیم اس سلسلے میں متعدد خفیہ میٹنگز بھی کرچکی ہے۔ وائٹ ہاؤس کی 'ٹائیگرٹیم' گزشتہ سال اکتوبرمیں بنائی گئی تھی۔
Load Next Story