ناراض بلوچوں کو قومی دھارے میں شمولیت کی دعوت دیتا ہوں وزیراعلیٰ بلوچستان

صوبے میں تحریک عدم اعتماد ایک دن بعد آئے یا سو دن بعد مجھے فرق نہیں پڑتا، عبدالقدوس بزنجو


ویب ڈیسک March 24, 2022
صوبے میں تحریک عدم اعتماد ایک دن بعد آئے یا سو دن بعد مجھے فرق نہیں پڑتا، عبدالقدوس بزنجو فوٹو:فائل

ISLAMABAD: وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ ناراض بلوچوں کو قومی دھارے میں شمولیت کی دعوت دیتا ہوں۔

کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ناراض بلوچوں کو قومی دھارے میں شامل ہونے کی دعوت دیتا ہوں، ریکوڈک معاہدہ سے متعلق پریس کانفرنس کروں گا جس میں معاملات پر بات کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں تحریک عدم اعتماد ایک دن بعد آئے یا سو دن بعد مجھے فرق نہیں پڑتا، مجھے افسوس ہے رکن اسمبلی ظہور بلیدی ہمارے اچھے ساتھی تھے انہیں غلط نہیں کہوں گا۔

عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ ہر قسم کی تھریٹس کو جوتے کی نوک پر رکھتاہوں زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے، وفاق میں عدم اعتماد کے حوالے سے فیصلہ کا اختیار بی اے پی کے ارکان قومی اسمبلی کو دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بی اے پی کے وفاقی نمائندوں کو بلوچستان کیلئے جو ٹھیک لگے وہ فیصلہ کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں