نیو اسلام آباد ائیرپورٹ پر دو مسافروں سے منشیات برآمد

مسافروں کو تحویل میں لیکر انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیا گیا


ویب ڈیسک March 24, 2022
حراست میں لیے گئے مسافروں کی تصاویر۔ فوٹو ایکسپریس

نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر منشیات اور نشہ آور گولیاں بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

حکام کے مطابق برمنگھم برطانیہ جانے والی پرواز ای وائے 232 کی بریفنگ جاری تھی کہ صبغت الله نامی مسافر سفر کے لیے ائیرپورٹ پہنچا جہاں اے این ایف نے سامان میں رکھے ہاٹ پاٹ کو چیک کیا۔

اس دوران نہایت مہارت سے چھپائی گئی ڈیڑھ کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد ہوئی جس پر مسافر کو سامان سمیت تحویل میں لے لیا گیا۔

ائیرپورٹ سے جدہ جانے والی پرواز نمبر جی ایف 771 کے محمد اعظم نامی مسافر کے سامان کو چیک کیا گیا تو 18 ہزار 680 (کلو نازیپام) نشہ آور گولیاں جو ریوڑیوں کے پیکٹ میں چھپا کر رکھی گئی تھیں برآمد ہوئیں جس پر مسافر کو تحویل میں لے لیا گیا۔

دونوں ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں