بدی کیخلاف عوام 27مارچ کو میرے ساتھ نکلے وزیراعظم کا اہم پیغام

ہم نے اچھائی کے ساتھ اور بدی کے خلاف کھڑے ہونا ہے، عمران خان


ویب ڈیسک March 24, 2022
وزیراعظم کا قوم کے نام اہم ویڈیو پیغام۔ فائل : فوٹو

کراچی: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوام 27 مارچ کو میرے ساتھ نکلے تاکہ یہ پیغام دیا جائے کہ ہم بدی کے ساتھ نہیں بلکہ بدی کے خلاف ہیں۔

قوم کے نام اہم پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ قوم چوری کے پیسوں سے عوامی نمائندوں کے ضمیر خریدنے والوں کے خلاف ہے، اس لیے عوام میرے ساتھ نکلے تاکہ آئندہ جمہوریت کو ہارس ٹریڈنگ کے ذریعے نقصان نہ پہنچایا جائے۔



وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اللہ قرآن میں حکم دیتا ہے کہ تم نے اچھائی کے ساتھ اور بدی کے خلاف کھڑے ہونا ہے، اسی سے ایک معاشرہ زندہ رہتا ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ملک کو 30 سال سے لوٹنے والا ڈاکوؤں کو ٹولا کھلے عام عوامی نمائندوں کے ضمیر کی قیمتیں لگا رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں