مسلمان انصاف سے محرومبھارتی سپریم کورٹ کا حجاب پابندی کیس کی جلد سماعت سے انکار

مسلمان طالبہ کے وکیل حجاب کے معاملے پرسنسنی نہ پھیلائیں، بھارتی سپریم کورٹ کے جانبدارانہ ریمارکس


ویب ڈیسک March 24, 2022
حجاب کیس کا امتحانات میں بیٹھنے سے کوئی تعلق نہیں،بھارتی سپریم کورٹ:فوٹو:فائل

بھارت کی سپریم کورٹ نے حجاب پرپابندی کے خلاف کیس کی جلد سماعت سے انکارکردیا۔

بھارتی سپریم کورٹ نے ایک بارپھرہندوانتہاپسندوں کے لئے جانبداری کا مظاہرہ کرتےہوئےحجاب پرپابندی کے خلاف کیس کی جلد سماعت سے انکارکردیا۔

مسلمان طالبہ کی جانب سے حجاب پرپابندی کے خلاف کیس کی جلد سماعت کی درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ 28مارچ کوامتحانات شروع ہونے والے ہیں اس لئے کیس کی جلد سماعت کی جائے۔

بھارتی سپریم کورٹ نے درخواست مسترد کرتے ہوئے مسلمان طالبہ کے وکیل کو نہ صرف بات کرنے روک دیا بلکہ جانبدارانہ ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ معاملے کوسنسنی خیز نہ بنائیں۔امتحانات کا حجاب پرپابندی سے کوئی تعلق نہیں۔

بھارتی ریاست کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں حجاب پہن کرآنے پرپابندی عائد ہے۔کرناٹک کی ہائیکورٹ حجاب پرپابندی کے حق میں فیصلہ دے چکی ہے۔باحجاب مسلمان طالبات کوتعلیمی اداروں میں داخل نہ ہونے دینے کیخلاف بھارت کے مختلف علاقوں میں احتجاج بھی کیا جاررہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں