کراچی میں 25 مارچ سے گرمی کی نئی لہر متوقع

درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ تک جا سکتا ہے


ویب ڈیسک March 24, 2022
گرمی کی لہر 27 مارچ تک برقرار رہ سکتی ہے، محکمہ موسمیات فوٹو: فائل

کراچی میں 25 مارچ سے گرمی کی نئی لہر متوقع ہے اور کل سے درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی لہر 27 مارچ تک برقرار رہ سکتی ہے جبکہ اس دوران درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ تک جا سکتا ہے۔

ہوا میں نمی کا تناسب بڑھنے کے سبب درجہ حرارت اصل سے زائد محسوس کیا جا سکتا ہے۔

شہر میں آج موسم گرم اور مرطوب رہ سکتا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری تک بڑھنے کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں