کپل شرما پر پارلیمنٹ کے ٹکٹ کیلئے بھارتی وزیراعلیٰ کو ’’مکھن‘‘ لگانے کا الزام

میرا چھوٹا ساخواب صرف یہ ہے کہ ملک ترقی کرے، کپل شرما

کپل شرما کو سوشل میڈیا پر بھارتی پنجاب کے نو منتخب وزیراعلیٰ بھگونت مان کی حمایت پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے فوٹوفائل

LONDON:
ایک سوشل میڈیا صارف نے کامیڈین کپل شرما پر پارلیمنٹ کا ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے بھارتی وزیراعلیٰ پنجاب کو ''مکھن'' لگانے کا الزام لگایا ہے۔

بالی ووڈ کامیڈین کپل شرما کو بھارتی پنجاب کے نو منتخب وزیراعلیٰ بھگونت مان کی حمایت پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کپل شرما نے حال ہی میں کامیڈین سے وزیراعلیٰ پنجاب بننے والے بھگونت مان کو بدعنوانی کے خلاف ہیلپ لائن نمبر شروع کرنے پر سراہتے ہوئے کہا ''پاجی آپ پر فخر ہے''۔


تاہم سوشل میڈیا صارفین کو کپل کا یہ انداز پسند نہیں آیا۔ ایک صارف نے کپل پر الزام لگایا کیا وہ راجیہ سبھا (پارلیمنٹ) کی نشست حاصل کرنے کے لیے بھگونت مان کو ''مکھن'' لگارہے ہیں۔

صارف نے ٹوئٹر پر لکھا ''ہربھجن کی طرح راجیہ سبھا کے ٹکٹ کے لیے مکھن لگارہے ہو کیا''۔ تاہم کپل شرما بھی کہاں چپ رہنے والے تھے فوراً ہی صارف کو ایسا جواب دیا کہ بولتی ہی بند کردی۔

کپل نے صارف کو ردعمل دیتے ہوئے کہا ''بالکل نہیں مٹھل صاحب، میرا چھوٹا ساخواب صرف یہ ہے کہ ملک ترقی کرے۔ اگر آپ چاہتے ہیں تو میں آپ کے لیے ملازمت کی بات کرسکتا ہوں''۔
Load Next Story