تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوگی آخری دم تک مافیا کا مقابلہ کریں گے وزیراعظم
یہ اپوزیشن کی غلط فہمی ہے میں دباؤ میں آجاؤں گا، وزیراعظم
لاہور:
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم آخری دم تک اس مافیا کا مقابلہ کریں گے، تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوگی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں ملکی سیاسی صورتحال، اتحادی جماعتوں اور ارکان سے رابطوں کا جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے قانونی ٹیم نے بھی ملاقات کی، وزیراعظم کو سپریم کورٹ میں صدارتی ریفرنس پر سماعت پر بریفنگ دی گئی، جب کہ حکومت نے قومی اسمبلی اجلاس کے حوالے سے حکمت عملی تیار کر لی ہے۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم آخری دم تک اس مافیا کا مقابلہ کریں گے، تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوگی، یہ اپوزیشن کی غلط فہمی ہے میں دباؤ میں آجاؤں گا، 27 مارچ کو عوام بتا دیں گے وہ کس کے ساتھ ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 27 مارچ کے جلسہ کی حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے، جس کے تحت پارٹی سینئیر قیادت اپنے علاقوں سے ریلیوں کی قیادت کریں گے، حماد اظہر لاہور سے پرویز خٹک پشاور سے، شیخ رشید اور عامر کیانی راولپنڈی سے، فواد چوہدری جہلم اور مراد سعید سوات سے، فرخ حبیب فیصل آباد سے علی زیدی سندھ سے ریلی کے ہمراہ اسلام آباد پہنچیں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے پارٹی کی سینئیر قیادت کو جلسہ کے حوالے سے اہم ٹاسک سونپے ہیں، اور کارکنان کو جلسہ کا وقت 3 بجے کا دیا جائے گا۔ اس حوالے سے وزیر اعظم نے حماد اظہر کو اہم ٹاسک سونپ دیا ہے، اور ہدایت دی ہے کہ حماد اظہر مصروفیات ترک کرکے لاہور پہنچیں، اور لاہور سے تحریک انصاف کی ریلی کی قیادت کریں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حماد اظہر 27 مارچ کو ٹھوکر نیاز بیگ سے تحریک انصاف کی ریلی کی قیادت کریں گے، اور لاہور میں پارٹی ورکرز کو بھی متحرک کریں گے، وہ آج رات لاہور پہنچیں گے۔