بالی ووڈ میں ایک ناکامی سے میرے لیے دنیا ختم نہیں ہوئی تمنا بھاٹیا
وقتی اداکارہ کی حیثیت سے نہیں آئی ساؤتھ کی فلموں میں پہچان بناچکی ہوں، 3 فلموں میں ا ہم کردارادا کررہی ہوں
بالی ووڈ اداکارہ تمنا بھاٹیہ فلم ''ہمت والا'' کی ناکامی کے باوجود ہدایتکار ساجد خان کی فلم ''ہمشکلز'' میں کام کررہی ہیں نے کہا ہے کہ ایک ناکامی سے میرے لیے دنیا ختم نہیں ہوگئی میں ہدایتکار ساجد خان اور پروڈیوسر واشو بھاگنانی کی شکرگزار ہوں جو اب بھی مجھ پر اعتماد کرتے ہیں اگر ''ہمت والا'' میری پہلی فلم ہوتی تو نہ جانے میں کس طرح کا رویہ اختیار کرتی۔میں فوری طور پر بالی ووڈ میں وقتی اداکارہ کی حیثیت سے نہیں آئی بلکہ میں سائوتھ کی فلموں میں اپنی بہترین اداکاری کے باعث اپنی پہچان بنا چکی ہوں اور بالی ووڈ میں اس وقت بھی تین فلموں میں کام کررہی ہوں۔
''ہمت والا'' کی ناکامی نے میرے لیے فلمی دنیا میں کچھ تبدیل نہیں کیا ہے۔تمنا بھاٹیہ جو ہندی فلموں کے ساتھ ساتھ سائوتھ کی فلموں م یں بھی کام کررہی ہیں کا کہنا ہے کہ سائوتھ کی فلموں میں تھوڑے سے بھاری وجود کی ہیروئن کو پسند کیا جاتا ہے جب کہ بالی ووڈ میں اسمارٹ یا پتلا جسم ہونا ضروری ہے میں درمیانے خدوخال کی مالک ہونے کی بنا پر دونوں جگہ آسانی سے کام کررہی ہوں ۔ایک سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں نے فلموں میں کام کرنے کے لیے اپنی کچھ حدود مقرر کررکھی ہیں اور انھیں کے درمیان رہ کر کام کرتی ہوں شہرت یا زیادہ فلموں کے حصول کے لیے کوئی ایسا لباس نہیں پہنوں گی یا ایسا سین نہیں کروں گی جو غیر اخلاقی ہو ۔ خود کو خوبصورت یا اسمارٹ رکھنے کے لیے سرجری کرانے کے سوال پر تمنا بھاٹیا کا کہنا تھا کہ میں نے ابھی تک ایسا نہیں کیا اور نہ ہی مجھے اس کی ضرورت ہے میں قدرتی طور پر خوبصورت اور مناسب جسم کی مالک ہوں اور نہ ہی میرا مستقبل میں سرجری کروانے کا ارادا ہے ۔
اطلاعات کے مطابق فلم ''ہمشکلز'' میں سیف علی خان رام کپور اور رتیش دیشمکھ سنگل نہیں بلکہ تہرے کردار ادا کررہے ہیں اور گزشتہ برس سے اس کی شوٹنگز شروع ہو چکی ہیں فلم میں تمنا بھاٹیہ چھوٹے نواب سیف علی خان کے مدمقابل ہیروئین ہیں جب کہ بپاشا باسو اور ایشا گپتا بھی فلم میں مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہورہی ہیں۔ہمیش رشمیہ کے میوزک سے سجی اس فلم کو 20 جون کو سینما گھروں کی زینت بنائے جانے کا اعلان کیا جا چکا ہے ۔ساجد خان کی ہدایتکاری میں بنائی جانیوالی فلم ہم شکلز کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ ساجد خان ایک سینئیر ہدایاتکار ہیں اس سے پہلے بھی میں ان کی فلم ہمت والا میںا جے دیوگن کے ساتھ کام کرچکی ہوں یہ فلم باکس آفس پر خاطر خواہ کامیابی تو حاصل نہیں کرسکی تھی مگر میری پرفارمنس کو سراہا گیا تھا اور اسی وجہ سے ہمت والا کی ناکامی کے باوجود ساجد خان نے ایک مرتبہ پھر اپنی فلم میں کام کرنے کا موقع دیا ہے جو میری صلاحیتوں کا اعتراف ہے اور میں اس پر ساجد خان اور فلم کے پروڈیوسر واشو بھاگنانی کی شکر گزار بھی ہوں۔
سیف علی خان کے متعلق تمنا کا کہنا تھا کہ سیف علی خان سینئر اداکار ہونے کے باوجود بہت دلچسپ شخصیت کے مالک ہیں ان کے ساتھ شوٹنگز کے دوران اچھا وقت گزر رہاہے جب کہ بپاشا باسو ، ایشا گپتا ، رتیش دیشمکھ اور رام کپور بھی بہت تعاون کرنے والے اداکار ہیں اور ایک دوسرے کو ہمیشہ گائیڈ کرتے رہتے ہیں ۔واضح رہے کہ 21دسمبر 1989کو ممبئی میں پیدا ہونے والی تمنا بھاٹیااس کے والد سنتوش فنانشل کنسلٹنگ ہیں تمنا نے مانکجی کوپر ایجوکیشنل ٹرسٹ اسکول جوہو ممبئی سے تعلیم حاسل کرنے کے بعد نیشنل کالج ممبئی میں داخلہ لیا اور بی اے کی ڈگری حاصل کی تمنا نے 13 برس کی عمر میں ہی اسکول کی سالانہ تقریب کے دوران ایک ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کرکے شوبز کی دنیا میں قدم رکھ دیا ۔اسی عرصہ کے دوران وہ ابھیجیت ساونت کی میوزک وڈیو ''لفظوں میں کہہ نہ سکو'' میں جلو گرہونے کے علاوہ کئی ڈراموں میں مرکزی کردار ادا کرکے ساتھیوں اور دیکھنے والون سے داد حاصل کی۔
2005 میں تمنا کی پہلی بالی ووڈ فلم ''چاند سا روشن چہرہ '' سینما گھروں کی زینت بنائی گئی اسی برس وہ تلگو فلم ''سری ''میں جلوہ گر ہوئیں ۔2006 میں تامل فلم ''کیدی''،2007میں دو تامل فلموں ''کالوری'' ،''ویا پری ''اور تلگو فلم ''ہیپی ڈیز''میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ 2008 میں تلگو فلم ''کالداسو'' میں پرفارم کیا جب کہ دو تلگو فلموں ''نینا نیدو ریپو'' ، ''ریڈی '' اور ایک تامل فلم ''نیترو اندرو نالائی'' میں بطور مہمان اداکارہ جلوہ گر ہوئیں ۔2009 میں تمنا کی ایک تلگو فلم ''کونچم اشتم کونچم کاشتم'' اور چار تامل فلمیں ''پدیکھیتاون''،''ایان ''، ''آندا''، ''تھندوام'' اور '' '' کیندن کھدالی'' سینما گھروں کی زینت بنائی گئیں۔ اداکارہ 2010 سے 2012کے درمیان 12کے قریب تامل اور تلگو فلموں میں جلوہ گر ہوئیں اور ان میں اس کی پرفارمنس کو سراہاگیا۔ 2013میں تمنا نے ایک مرتبہ پھر بالی ووڈ کی ہندی فلموں قدم رکھا اور ساجد خان کی ہدایات میں بنائی جانیوالی فلم ہمت والا میں اجے دیوگن کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا یہ فلم باکس آفس پر کامیابی نہ حاصل کرسکی ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تمنا اس وات ساجد خان کی فلم ہمشکلز کے ساتھ ساتھ ایک اور بالی ووڈ فلم اٹز انٹرٹینمنٹ میں اکشے کمار کے ساتھ مرکزی کردار ادا کررہی ہیں اور اس فلم کو رواں برس 8اگست کو ریلیز کیا جارہا ہے ۔