پی سی بی کا ورلڈ کپ 92ء کی فتح کی سالگرہ منانے کا فیصلہ

ورلڈکپ 1992 کی ٹرافی کل قذافی اسٹیڈیم میں رکھی جائے گی، شائقین کو تاریخی کپ کے ساتھ سیلفیز لینے کا بھی موقع ملے گا

ٹرافی کل پاکستان اور آسٹریلیا کے ڈریسنگ روم میں بھی رکھی جائے گی (فوٹو، فائل)

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے ورلڈکپ 1992 کی فتح کی سالگرہ منانے کا فیصلہ کیا ہے، 92ء کی ٹرافی کل قذافی اسٹیڈیم میں رکھی جائے گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ ورلڈکپ 1992 کی سالگرہ بھرپور جوش و خروش سے منائے گا، 25 مارچ کے دن قومی ٹیم نے عالمی اعزاز اپنے نام کیا تھا تو اسی مناسبت سے ورلڈکپ 1992 کی ٹرافی کل قذافی اسٹیڈیم میں رکھی جائے گی، انکلوژرز میں بیٹھے شائقین کرکٹ ٹرافی کے ہمراہ سیلفیز اور تصاویر بنواسکیں گے۔


پی سی بی ورلڈکپ 1992 کی ٹرافی کل پاکستان اور آسٹریلیا کے ڈریسنگ روم میں بھی رکھے گا۔ کرکٹ بورڈ کل ورلڈکپ 1992 کے فائنل کی تصویری جھلکیوں پر مشتمل سلائیڈ شو جاری کرے گا۔

خیال رہے کہ 25 مارچ 1992 کو پاکستان ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ کو 22 رنز سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ چیمپئن بنا تھا۔
Load Next Story