یوکرین میں ماسکو کے فضائی حملے میں خاتون روسی صحافی ہلاک

اوکسانا باؤلینا رہائشی علاقوں میں فضائی حملوں سے متعلق عکس بندی کررہی تھیں

—فوٹو: الجزیرہ

یوکرین کے دارالحکومت کیف میں ماسکو کے فضائی حملے میں ایک روسی صحافی ہلاک ہوگئی۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق روسی فوجیوں نے رہائشی علاقے پر گولہ باری کی جہاں روسی صحافی حملے سے ہونے والی رہائشی عمارتوں کی عکس بندی کررہی تھیں۔ دی انسائیڈر کے مطابق اوکسانا باؤلینا کیف کے پوڈیل ضلع میں ایک ادارتی اسائنمنٹ کے دوران بمباری کے دوران ہلاک ہو گئی۔


روسی تحقیقاتی ویب سائٹنے کہا کہ گولہ باری میں ایک اور صحافی بھی مارا گیا۔ اس میں کہا گیا کہ روسی صحافی کے ساتھ دو دیگر افراد بھی زخمی ہوئے اور انہیں ہسپتال میں منتقل کردیا گیا۔

ایک ماہ قبل روس کے یوکرین پر حملہ کرنے کے بعد سے روسی صحافی نے مغربی یوکرین کے کیف اور لویف سے متعدد رپورٹیں ارسال کی تھیں۔
Load Next Story