نیٹو نے چین سے روس کی مذمت کرنے کا مطالبہ کردیا

اب تک چین روسی حملے پر مذمت کرنے میں ناکام رہا ہے جبکہ کریملن نے فوجی و اقتصادی امداد کے لیے چین کا رخ بھی کیا، نیٹو


ویب ڈیسک March 24, 2022
[فائل-فوٹو] ،نیٹو جنرل سیکریٹری، جینز اسٹولٹن برگ

نیٹو کے سیکریٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے کہا کہ اتحادی رہنماؤں نے چین پر زور دیا ہے کہ وہ بین الاقوامی نظم و ضبط کو برقرار رکھے اور یوکرین پر روسی حملے کی مذمت کرے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق سیکریٹری جنرل اسٹولٹن برگ نے نیٹو کی میٹنگ کے بعد ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ چین کے لیے ہمارا پیغام ہے کہ وہ باقی دنیا کے ساتھ شامل ہو جائے اور یوکرین کے خلاف وحشیانہ جنگ کی واضح طور پر مذمت کرے۔

انہوں نے کہا کہ چین روس کے ساتھ اپنے سفارتی اور اقتصادی تعلقات برقرار رکھے ہوئے ہے اور اب تک ماسکو پر کوئی تنقید یا مذمت کرنے میں ناکام رہا ہے جبکہ 24 فروری کو روس کے یوکرین پر حملے کے بعد کریملن نے فوجی اور اقتصادی امداد کے لیے بیجنگ کا رخ بھی کیا۔

میٹنگ میں مشترکہ بیان میں نیٹو کے رہنماؤں نے کہا کہ وہ چین کے حکام کے حالیہ عوامی تبصروں سے پریشان ہیں اور چین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کریملن کے جھوٹے بیانات کو پھیلانا بند کرے، خاص طور پر جنگ اور نیٹو کے بارے میں۔

واضح رہے کہ ماسکو کو بیجنگ کی اقتصادی یا فوجی مدد کی فراہمی روکنے کے لیے حالیہ دنوں میں واشنگٹن میں اقدامات شروع کیے گئے ہیں۔ سابق قومی سلامتی کے مشیر ایچ آر میک ماسٹر نے حال ہی میں کہا کہ میرے خیال میں اب وقت آگیا ہے کہ ہم یہ تسلیم کریں کہ روس تک پہنچنے کیلئے ہماری پالیسیوں میں ایسے عناصر ہیں جن میں پہلے چین کی بھی خبر لینا ضروری ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ ہم چین کے خلاف واقعی سخت ہوجائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں