بھارتی اداکار نصیرالدین شاہ 27 فروری کو کراچی آئیں گے

نصیرالدین شاہ نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹ’’ناپا‘‘ کے ڈرامے میں پرفارم کریں گے

پاکستانی عوام میرے لیے بھارتیوں جیسے ہیں، یہاں آکر ہمیشہ اپنائیت کا احساس ہوا، اداکار۔ فوٹو : فائل

بھارتی اداکار اور ہدایتکارنصیرالدین شاہ27 فروری بروز جمعرات کو نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹ کی دعوت پرکراچی پہنچیں گے۔


تفصیلات کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری پرچالیس برسوں سے مسلسل راج کرنے والے ممتاز اداکار اور ہدایتکار نصیرالدین شاہ اپنے فن کے جوہردکھانے 27 فروری کوکراچی پہنچیں گے اورکراچی میں نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹ میں اپنے فن کے جوہر دکھائیں گے۔

نمائندہ ایکسپریس سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے نصیرالدین شاہ کاکہنا تھا کہ پاکستانی عوام میرے لیے ایسے ہی ہیں جیسے انڈیامیں بسنے والے لوگ میں جب بھی پاکستان جاتاہوں تومجھے اپنائیت کااحساس ہوتاہے میں سمجھتاہوں کہ انڈیااورپاکستان کی عوام کوقریب لانے کے لیے ہمیں مزید ثقافتی سرگرمیوں کوتیزکرناہوگا ہمارے شاعر ادیب اورفنکارایک دوسرے کے پلیٹ فارم پرجب تک پرفارم نہیں کرینگے ہماری عوام میں آپس میں قربتیں پیدا نہیں ہوسکتیں جولوگ کبھی انڈیا نہیں آئے ان کے لیے ہماراڈرامہ اورفلم زریعہ ہے وہ کم ازکم ہمارے کلچرکودیکھ لیتے ہیں ہمارے رہن سہن سے واقف ہیں اسی طرح پاکستان سے سے جب کوئی فنکار یہاں آتاہے اوراپنے فن کا مظاہرہ کرتا ہے توانڈین عوام کوپاکستان کے بارے میں آگاہی ملتی ہے میں سمجھتاہوں کہ دونوں ممالک کی عوام کوہم فنکارقریب لاسکتے ہیں انھوں نے مزیدکہاکہ میں ناپاکے تھیٹرمیں پرفارم کرنے کے لیے پاکستان آرہاہوں میرے لیے یہ خوش نصیبی کی بات ہے کہ وہاں ضیامحی الدین جیسے عظیم فنکارموجودہیں اورمجھے ان کے ساتھ کام کرنے کے مواقع میسرآرہے ہیں ۔
Load Next Story