دکانداری چمکانے کے بجائے فلم کے معیار پر توجہ دیتا ہوں امتیاز علی

میری فلم ’’ہائی وے‘‘ کو جو رسپانس آرہا ہے اس میں زیادہ ہاتھ اے آر رحمان کے میوزک کا ہی ہے،امتیاز علی


Javed Yousuf February 24, 2014
عالیہ اور رندیپ نے بہترین کردار نگاری کا مظاہرہ کیا ،فلم پسند کرنے پر پاکستانیوں کاشکرگزارہوں،بالی ووڈ ہدایتکارکی ایکسپریس سے گفتگو۔ فوٹو: فائل

BERLIN: ڈائریکٹر امیتاز علی نے کہا ہے کہ اے آر رحمان کے ساتھ کام کرنا اپنی خوش قسمتی سمجھتا ہوں، ان کے ساتھ اختلافات کی باتیں دوسروں سے ہی پتہ چلتی ہیں،''ہائی وے'' میں عالیہ بھٹ اور رندیپ ہوڈا نے متاثرکن کردار نگاری کی ہے۔

ان خیالات کاا ظہار بالی ووڈ کے معروف ڈائریکٹر امیتاز علی نے ٹیلیفون پر ممبئی سے نمائندہ ایکسپریس سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔امیتاز علی نے کہا کہ اے آر رحمان موسیقی کا ایک عظیم اور بڑا نام ہے اور اپنے لیے اعزاز سمجھتا ہوں کہ انھوں نے میرے ساتھ دوسری مرتبہ کام کیا ہے ۔ میری فلم ''ہائی وے'' کو جو رسپانس آرہا ہے اس میں زیادہ ہاتھ اے آر رحمان کے میوزک کا ہی ہے۔ جب اس فلم پر کام شروع کیا تو لگا کہ مجھے ان کی پہلے سے زیادہ ضرورت ہے۔انھوں نے فلم کے لیے اتنا اچھا میوزک ترتیب دیا ہے کہ ہر گانے کی اپنی انفرادیت نظر آرہی ہے۔ جو فلم کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ کرتی چلی جارہی ہے۔

رندیپ ہوڈا اور عالیہ بھٹ کو مرکزی کرداروں میں لینے کے سوال پرامیتاز علی نے کہا کہ ہرایکٹر کو کردار کے مطابق منتخب کرنا چاہیے۔ اس لیے دونوں کا انتخاب کرداروں کے مطابق کیا، میرا فوکس دکانداری چمکانے پر نہیں کوالٹی پر ہوتا ہے۔عالیہ بھٹ اور رندیپ ہوڈا سے جو میں چاہ رہا تھا ، انھوں نے توقعات سے بڑھ کر کیا۔ عالیہ بھٹ کا فلمی مستقبل تابناک ہے ،اس میں ورسٹائل اداکارہ کی تمام خوبیاں موجود ہیں۔ پاکستانی دوستوں اور پرستاروں کی طرف سے ملنے والے رسپانس امیتاز علی نے کہا کہ پاکستان میں بھی'' ہائی وے'' کو جو پسندیدگی مل رہی ہے اس پر میں ان کا بے حد شکر گزار ہوں۔ پاکستانی ماڈل واداکارہ ایمان علی کے ساتھ افیئر کے سوال پر امیتاز علی نے کہا کہ فی الحال اس بارے میں کوئی بات نہیں کرنا چاہتا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |