وفاقی کابینہ نے جنوبی پنجاب صوبے کیلیے آئینی ترمیمی بل کی منظوری دیدی
حکومت جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام کے لیے آئینی بل قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیش کرے گی
وفاقی کابینہ نے جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کے لیے آئینی ترمیمی بل لانے کی منظوری دے دی۔
ایکسپریس نیوز کو کابینہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق جنوبی پنجاب صوبے کے آئینی بل کی منظوری اراکین سے سرکولیشن سمری کے ذریعے لی گئی ہے۔
حکومت جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام کے لیے آئینی بل قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیش کرے گی۔
مزید پڑھیں: قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس کل سے شروع ہوگا، تحریک عدم اعتماد بھی شامل
واضح رہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس 25 مارچ کی صبح طلب کیا گیا ہے، قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد ایجنڈے میں شامل ہے۔ تحریک پیش کرنے کی اجازت پر 152 ارکان وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد پیش کریں گے۔