اطہرمتین قتل کیس ملزم کوجوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیاگیا

عدالت کا تفتیشی افسر کو 14 روز میں چالان جمع کرانے کا حکم


کورٹ رپورٹر March 25, 2022
ملزم نے اہم انکشافات کیے،مزیدریمانڈکی ضرورت نہیں،تفتیشی افسر ۔ فوٹو: فائل

انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت نے نجی ٹی وی کے سینئر پروڈیوسراطہرمتین کے قتل کیس میں ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجتے ہوئے تفتیشی افسر کو 14 روز میں چالان جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت کے روبرو سینئر پروڈیوسر اطہر متین کے قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ ریمانڈ کی مدت مکمل ہونے پر ملزم اشرف بنگلزئی کو پیش کیاگیا۔

تفتیشی افسر نے بتایا کہ تفتیش مکمل ہوگئی مزید ریمانڈکی ضرور نہیں، ملزم نے تفتیش میں اہم انکشافات کیے ہیں، عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا، عدالت نے تفتیشی افسر کو 14 روز میں چالان پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں