یوکرین نے روس کا جنگی جہاز تباہ کردیا

یوکرین نے بڑے روسی ہدف کونشانہ بنایا،ڈپٹی یوکرینی وزیردفاع

یوکرینی فوج کے حملے کے بعد روسی جہاز میں آگ لگ گئی:فوٹو:انٹرنیٹ

یوکرین نے روس کا ایک جنگی بحری جہاز تباہ کردیا جبکہ 2جہازوں کا نقصان پہنچا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کی وزارت دفاع نے بیان میں کہا کہ روس کے زیرقبضہ شہر برجیزکی بندرگاہ پرروسی جنگی جہاز کوتباہ کردیا گیا جبکہ دیگر2جہازوں کونقصان پہنچا۔


یوکرینی فوج کے جہازکونشانہ بنانے کے بعد جہاز میں آگ لگ گئی۔یوکرین کی ڈپٹی وزیردفاع نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ روس کے بڑے ہدف کونشانہ بنایا گیا ہے۔جس روسی جہاز کونشانہ بنایا گیا اس میں 20 ٹینکس،45بکتربند گاڑیاں اور400فوجیوں کی گنجائش تھی۔



روس نے جہاز کی تباہی کے بارے میں کوئی ردعمل نہیں دیا۔
Load Next Story