قومی اسمبلی کا اہم اجلاسریڈ زون میں داخلے پرپابندی

ریڈ زون میں دفعہ 144 نافذ کر کے حساس علاقے کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا

قومی اسمبلی کے اجلاس میں مہمانوں کےداخلے پرپابندی ہوگی:فوٹو:فائل

قومی اسمبلی کے اہم اجلاس کے موقع پراسلام آباد میں سیکورٹی انتہائی سخت کردی گئی۔

قومی اسمبلی کے اہم اجلاس کے لئے سیکورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔ ریڈ زون میں دفعہ 144 نافذ کر کے حساس علاقے کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا۔


کسی بھی غیر متعقلہ شخص کو ریڈ زون میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی تاہم ریڈ زون جانے والے ملازمین اپنے دفتر کا کارڈ دکھا کر جا سکتے ہیں۔اسلام آباد پولیس، رینجرز اور ایف سی کی نفری کو جگہ جگہ تعینات کردیا گیا۔

قومی اسمبلی کے آج کے اجلاس میں مہمانوں کے داخلے پرپابندی ہوگئی جبکہ ارکان قومی اسمبلی اوروزرا سیکورٹی گارڈز اورذاتی عملہ بھی نہیں لا سکیں گے۔

ارکان اسمبلی کے لئے جاری ہدایت نامے کے مطابق ارکان پارلیمنٹ مخصوص پارکنگ میں گاڑی کھڑی کرنےکے پابند ہوں گے۔ایم این ایز کے لیے پارلیمنٹ لاجز سے پارلیمنٹ ہاؤس تک شٹل سروس چلائی جائےگی۔ ریڈ زون میں داخلے اور باہر نکلنےکی اجازت صرف مارگلہ روڈ سے ہے۔
Load Next Story