قومی اسمبلی اجلاس اگر کل تک ملتوی کیا جائے تو اعتراض نہیں شاہد خاقان

اگر اجلاس لمبے عرصے کےلیے ملتوی کیا جاتا ہے تو مسئلہ ہوگا، سینیئر نائب صدر مسلم لیگ ن

اگر اجلاس لمبے عرصے کےلیے ملتوی کیا جاتا ہے تو مسئلہ ہوگا، سینیئر نائب صدر مسلم لیگ ن فائل : فوٹو

مسلم لیگ ن کے سینیئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی اجلاس اگر کل تک ملتوی کیا جائے تو اعتراض نہیں۔

شاہد خاقان اجلاس میں شرکت کے لیے قومی اسمبلی پہنچے۔ اس موقع پر صحافی نے ان سے سوال کیا کہ اگر آج تحریک عدم اعتماد پیش نہیں کی جاتی تو اگلا لائحہ عمل کیا ہوگا؟۔


شاہد خاقان نے جواب دیا کہ ہمیں پوری امید ہے کہ آج اسپیکر صاحب ہاؤس کو ملتوی کر دیں گے، کیونکہ ایوان کی روایت ہے کہ اگر کوئی رکن فوت ہو جائے تو اجلاس اگلے دن کے لیے ملتوی کر دیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کل تک اجلاس ملتوی کیا جاتا ہے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے، لیکن اگر اجلاس لمبے عرصے کےلیے ملتوی کیا جاتا ہے تو مسئلہ ہوگا۔
Load Next Story