لڑکا لڑکی جنسی تشدد کیسعثمان مرزا سمیت 5 مجرموں کوعمرقید

عدالت نے لڑکا لڑکی تشدد کیس کے 2ملزمان کوبری کردیا

عثمان مرزا کیس کا اسپیڈی ٹرائل ساڑھے5 ماہ میں مکمل ہوا:فوٹو:فائل

کراچی:
اسلام آباد کی عدالت نے ای الیون لڑکے لڑکی جنسی تشدد کیس میں مرکزی مجرم عثمان مرزا سمیت 5 مجرموں کوعمرقید کی سزا سنادی۔

اسلام آباد میں ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ مرکزی مجرم عثمان مرزا سمیت 5مجرموں کوعمر قید کی سزا سنا دی گئی جبکہ 2ملزمان کوبری کردیا گیا۔


لڑکا لڑکی جنسی زیادتی کیس میں عثمان مرزا ، ادارس قیوم بٹ ، محب خان بنگش ، حافظ عطاء الرحمن ،فرحان شاہین کو عمر قید کی سزا سنائی گئی جبکہ ملزم عمر بلال مروت اور ریحان حسین کو بری کردیا گیا۔

مزید پڑھیں:عدالت نے عثمان مرزا کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا

عثمان مرزا کیس کا اسپیڈی ٹرائل ساڑھے 5 ماہ میں مکمل ہوا۔اٹھائیس ستمبر 2021 کو مرکزی ملزم عثمان مرزا سمیت 7 ملزمان پر فرد جرم عائد ہوئی تھی۔ چھ جولائی2021 کو ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد کیس شروع ہوا۔
Load Next Story