لکی مروت میں خاتون نے ایمبولینس میں 3 بچوں کو جنم دے دیا

تینوں نومولود تندرست ہیں، ریسکیو ذرائع


ویب ڈیسک March 25, 2022
تینوں نومولود بچے تندرست ہیں، ریسکیو ذرائع فوٹوایکسپریس

کراچی: لکی مروت میں اسپتال جاتے ہوئے خاتون نے ایمبولینس کے اندر ہی 3 بچوں کو جنم دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کی تحصیل نورنگ کی رہائشی خاتون کو نورنگ اسپتال لے جایا جارہا تھا کہ خاتون نے راستے میں ہی ایمبولینس میں تین بچوں کو جنم دے دیا۔



ریسکیو ذرائع کے مطابق تینوں نومولود تندرست اور صحت مند ہیں جب کہ والدہ کی طبعیت بھی ٹھیک ہے جب کہ والدین نے بچوں کی پیدائش پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔