آسٹریلیا نے اننگز ڈیکلئیر کرکے دلیرانہ فیصلہ کیا لیکن ہماری بیٹنگ سوا سیرہے فواد چوہدری

آسٹریلیا کے خلاف یہاں سے جیت کے لیے جاؤ، فواد چوہدری کا پاکستانی ٹیم کو مشورہ


ویب ڈیسک March 25, 2022
آسٹریلیا نے اننگز ڈیکلئیرکرکے دلیرانہ فیصلہ کیا،فواد چوہدری:فوٹو:فائل

کراچی: وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا نے اننگز ڈیکلئیر کرکے دلیرانہ فیصلہ کیا لیکن ہماری بیٹنگ سواسیر ہے۔

وزیراطلاعات ونشریات فوادچوہدری نے ٹویٹ میں کہا کہ اسمبلی کے سیشن میں آج کچھ نہیں ہوگا سب کچھ قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں بابراعظم کوجیت کے لئے جانا چاہئیے، آسٹریلیا نے اننگز ڈیکلئیر کرکے دلیرانہ فیصلہ کیا لیکن ہماری بیٹنگ سوا سیرہے۔

فواد چوہدری نے پاکستانی ٹیم کومشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف یہاں سے جیت کے لئے جاؤ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔