کوئٹہ میں دھرنے پر بیٹھنے والے ڈاکٹرز گرفتار

ینگ ڈاکٹرز کو قیدی وین کے ذریعے بجلی گھر تھانے منتقل کر دیا گیا


ویب ڈیسک March 25, 2022
گزشتہ رات گئے ینگ ڈاکٹرز نے ریڈزون جانے کی کوشش کی، پولیس۔ فوٹو:فائل

QUETTA: دھرنے پر بیٹھنے والے ڈاکٹر کو پولیس نے گرفتار کرکے بجلی گھر تھانے منتقل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ میں پولیس نے دھرنے پر بیٹھنے والے ینگ ڈاکٹرز کو گرفتار کرلیا، اور انہیں قیدی وین میں بٹھا کربجلی گھر تھانے منتقل کر دیا ہے۔

دوسری جانب گرفتاریوں کے خلاف ینگ ڈاکٹرز نے ایمرجنسی سروسز بند کردی ہیں، سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی کے دروازے بند ہونے کے باعث مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ینگ ڈاکٹرز نے ساتھیوں کی رہائی اور مطالبات پورے نہ ہونے پر بلوچستان کے اسپتالوں میں تمام سروسز معطل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات گئے ینگ ڈاکٹرز نے ریڈزون جانے کی کوشش کی، جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ینگ ڈاکٹرز کو گرفتار کر لیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں