تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی اجازت نہ دی تو ہنگامہ کریں گے آصف علی زرداری

آپ دیکھیں گے کہ ہم کیا کرتے ہیں، شریک چیئرمین پیپلزپارٹی


ویب ڈیسک March 25, 2022
آصف زرداری کی پارلیمنٹ ہاؤس آمد پر صحافیوں سے غیررسمی گفتگو۔ فوٹو : فائل

پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اگر اسپیکر اسمبلی نے تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی اجازت نہ دی تو ہنگامہ کریں گے۔

پارلیمنٹ ہاؤس آمد پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ ہار جیت اللہ کے ہاتھ میں ہے لیکن ہمیں اپنی جیت پر 100 فیصد یقین ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہماری تیاری مکمل ہے اور آپ دیکھیں گے کہ ہم کیا کرتے ہیں، میں کہتا ہوں کہ انشاء اللہ بہتر ہوگا۔



غیر جمہوری قوتوں کی جانب سے فائدہ اٹھانے کے سوال پر آصف زرداری نے کہا کہ جسے بہت شوق ہے آکر ملک کو سنبھال لے۔

دوسری جانب، قومی اسمبلی کا غیر معمولی اجلاس وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر کارروائی کے بغیر پیر 28 مارچ تک ملتوی کر دیا گیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔