قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے ورلڈکپ 1992 کی کامیابی کو یادگار لمحہ قرار دیدیا

1992 ورلڈکپ کی کامیابی کو جب بھی یاد کرتےہیں، فخر اور مزید محنت کرنے کا جذبہ پیدا ہوتاہے، کھلاڑی


Sports Reporter March 25, 2022
1992 ورلڈکپ کی کامیابی کو جب بھی یاد کرتےہیں، فخر اور مزید محنت کرنے کا جذبہ پیدا ہوتاہے، کھلاڑی فوٹوفائل

ISLAMABAD: قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے ورلڈکپ 1992 کی کامیابی کو زندگی کا یادگار لمحہ قرار دے دیا۔

سابق کپتان اظہر علی کہتےہیں جب پاکستان نے ورلڈکپ جیتا، اس وقت سات سال کا تھا، 1992 ورلڈکپ کی کامیابی کو جب بھی یاد کرتےہیں، فخر اور مزید محنت کرنے کا جذبہ پیدا ہوتاہے۔

انہوں نے کہا خاص طورپر انضمام الحق کی سیمی فائنل اننگز بہت یاد گار رہی۔ اس اننگز سے ہی انضمام الحق کواپنا ہیرو سمجھتا ہوں۔

فواد عالم کےمطابق ورلڈکپ 1992 کےمیچز صبح سویرے اٹھ کر دیکھنا اور پھر اسکول جانا اب بھی یاد ہے۔ اس فاتح ٹیم کے زیادہ تر کھلاڑیوں کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کرنے، سیکھنےاور کھیلنے کا موقع ملا، جو میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔

افتخار احمد نے کہا کہ عمران خان، جاوید میانداد، وسیم اکرم اور ورلڈکپ جیتنے والے کھلاڑی قومی ہیروز اور رول ماڈل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔