عمران خان بھاگ رہا ہے لیکن ہم بھاگنے نہیں دیں گے بلاول بھٹو

عدم اعتماد ہمارا جمہوری ہتھیار بننے والا ہے، چیئرمین پیپلزپارٹی


ویب ڈیسک March 25, 2022
قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو۔ فوٹو : فائل

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان بھاگ رہا ہے اور کپتان پچ چھوڑ کر بھاگ رہا ہے لیکن ہم عمران خان کو بھاگنے نہیں دیں گے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ آپ کو جو وزیراعظم بھاگتے بھاگتے نظر آ رہا ہے جیسے ہی اسمبلی سیشن شروع ہوگا یہ سابق وزیر اعظم ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم جمہوری انتقام لیں گے اور عدم اعتماد ہمارا جمہوری ہتھیار بننے والا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیراعظم کے الیکشن میں بھی فاتحہ خوانی کے بعد آئینی ذمہ داری پوری کی تھی اور اجلاس جاری رکھا، جب عدم اعتماد پیش کی تو انہوں نے حملہ کر کے دہشت پھیلانے کی کوشش کی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے واضح کیا کہ آپ کے سامنے اپوزیشن متحد ہے اور ہم عمران کو بھاگنے نہیں دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔