کیا کپل شرما شو بند ہونے جارہا ہے

انتظامیہ نے دی کپل شرما شو کو عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، بھارتی میڈیا


ویب ڈیسک March 25, 2022
کپل شرما کے امریکا کے دورے کے دوران 8 شوز شیڈول ہیں فوٹوفائل

بھارتی ٹی وی کے مقبول ترین کامیڈی شو ''دی کپل شرما شو'' کو بند کیے جانے کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رپورٹس سامنے آرہی ہیں کہ میکرز ''دی کپل شرما شو'' کو عارضی طور پر بند کررہے ہیں۔ شو کو بند کرنے کی وجہ یہ بتائی جارہی ہے کہ شو کے میزبان اور مرکزی اداکار کپل شرما اپنے امریکا کے دورے کی وجہ سے شو کی شوٹنگ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے اس لیے میکرز نے شو کو عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق کپل شرما نے حال ہی میں لوگوں کو اپنے امریکا اورکینیڈا کے دورے کے بارے میں بتایا تھا جو کہ جون میں شروع ہوگا اور جولائی میں ختم ہوگا۔

اس دورے کے علاوہ شو کی ٹیم نے دیگر کمٹمنٹس بھی کر رکھی ہیں جس کی وجہ سے کپل اور ان کی ٹیم شو کی شوٹنگ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔ لہذا میکرز نے شو سے بریک لینے اور کچھ ماہ بعد دوبارہ نئے سیزن کے ساتھ واپسی کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب کپل شرما کے امریکا کے دورے کے دوران 8 شوز شیڈول ہیں جو 11 جون سے شروع ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔