یوکرین میں تھیٹر پر روسی حملے میں 300 افراد کی ہلاکت کا خدشہ

روسی بمباری کے وقت تھیٹرمیں خواتین اوربچوں سمیت ایک ہزارافراد نے پناہ لے رکھی تھی


ویب ڈیسک March 25, 2022
روسی فوج نے تھیٹرپرطاقتوربم گرایا تھا:فوٹو:فائل

LAHORE/KARACHI: یوکرین کے شہرماریوپول کے ایک تھیٹرپرروسی بمباری سے 300افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق ماریوپول شہرکے ایک تھیٹرپرروسی بمباری کے نتیجے میں 300 افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔

روسی فوج نے 16مارچ کوماریوپول کے تھیٹرپرطاقتوربم گرایا تھا۔ روسی بمباری کے وقت تھیٹرمیں ایک ہزارسے زائد خواتین،بچوں اورمردوں نے حملے سے بچنے کے لئے پناہ لے رکھی تھی۔

ماریوپول اس وقت یوکرین کے باقی حصوں سے کٹا ہوا ہے۔ روسی محاصرے کے باعث شہرمیں کھانے پینے کی اشیا اوردواؤں کی قلت کے باعث صورتحال سنگین ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔