اداکار فردین خان اپنے مرنے کی جعلی خبروں سے پریشان

اگر والدہ میرے مرنے کی جعلی خبر دیکھ لیتیں تو صدمے سے مرجاتیں، فردین خان


ویب ڈیسک March 25, 2022
فردین خان آخری بار 2010 میں فلم ’’دلہا مل گیا‘‘ میں نظر آئے تھے فوٹوفائل

کراچی: اداکار فردین خان کا کہنا ہے کہ وہ بھی دیگر فنکاروں کی طرح جعلی موت کی خبروں کا شکار ہوچکے ہیں۔

فردین خان نے حال ہی میں دئیے گئے ایک انٹرویو میں بتایا کہ دو بار ان کی جعلی موت کی خبریں وائرل ہوئیں جنہوں نے انہیں بے حد پریشان کردیا تھا۔

اداکار نے بتایا کہ ایک بار ان کی کار ایکسیڈنٹ میں موت ہونے کی خبر میڈیا پر آئی اور وہ خبر ان کی نظروں سے گزری تو وہ بہت پریشان ہوگئے اور سوچا اگرمیری ماں کو اس خبر کے بارے میں پتہ چلا تو انہیں ہارٹ اٹیک ہوجائے گا اور وہ صدمے سے مرجائیں گی۔

واضح رہے کہ فردین خان کے علاوہ بالی ووڈ کے متعدد اداکار امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، اداکارہ شوئیتا تیواری وغیرہ بھی موت کی جعلی خبروں کا شکار ہو چکے ہیں۔

خیال رہے کہ فردین خان آخری بار 2010 میں فلم ''دلہا مل گیا'' میں نظر آئے تھے اور اب وہ تقریباً 12 سال بعد فلم ''وسفوٹ'' کے ذریعے بالی ووڈ میں واپسی کررہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔