ماں اور بہن کے قتل میں ملوث ملزم کو عمر قید اور جرمانے کی سزا

تہرے قتل میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ


ایکسپریس July 10, 2012
تہرے قتل میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

یڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وسطی عالیہ انڑ نے بہن اور اپنی والدہ کے قتل میں ملوث ملزم محمد علی کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے، ملزم کو جرمانے کی عدم ادائیگی پر مزید ایک برس جیل میں رہنا ہوگا، استغاثہ کے مطابق 20اگست 2007کو گلبرگ کے علاقے میں ملزم نے اپنی والدہ مسماۃ جمیلہ اور بہن ثمینہ پر بدکرداری کا الزام عائد کرتے ہوئے تیزدار آلے سے گلے کاٹ دیے تھے اور تھانہ گلبرگ میں خود گرفتاری پیش کردی تھی

بعدازاں جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی عظمی ملک کے روبرو ضابطہ فوجداری کی ایکٹ 164کے تحت اپنے جرم کا بھی اعتراف کیا تھا، عدالت نے ملزم کیلیے سرکاری خرچ پر وکیل بھی مقرر کیا تھا تاہم ایک ماہ قبل ملزم نے تحریری طور پر فاضل عدالت سے سزا سنانے کی استدعا کی تھی، ملزم کے خلاف تھانہ گلبرگ میں مقدمہ درج تھا

علاوہ ازیں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جوڈیشل کمپلیکس جاوید احمد کیریو نے کے ای ایس سی کے لیگل ایڈوائزر فہیم الکریم ایڈووکیٹ، واجد مغل اور مسماۃ قرۃ العین کے تہرے قتل میں ملوث ریحان خان نیازی کی جانب سے دائر درخواست ضمانت پر اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر اور وکیل صفائی کے حتمی دلائل مکمل ہونے پر فاضل عدالت نے فیصلہ11جولائی تک محفوظ کرلیا ہے،

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں