تیز رفتار کار کے ٹکرانے سے مگر مچھ اور ڈرائیور ہلاک
حادثہ اُس وقت پیش آیا جب تیز رفتار کار کے سامنے اچانک سڑک عبور کرتا مگر مچھ سامنے آگیا
امریکی ریاست فلوریڈا میں تیز رفتار کار سڑک عبور کرتے مگر مچھ سے ٹکرا کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور اور مگر مچھ ہلاک ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا میں 59 سالہ شہری کی کار سڑک عبور کرتے 11 فُٹ لمبے مگر مچھ سے ٹکرا کر کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔
ریسکیو ادارے کے امدادی کارکن جائے موقع پر پہنچے تو مگر مچھ کو بھی مردہ پایا۔ 59 سالہ شہری کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ امریکی ریاست فلوریڈا میں اس وقت 13 لاکھ مگر مچھ ہیں جن کے باعث ایسے حادثات عام ہیں۔
مگر مچھ کو سڑکوں پر آنے سے روکنے کے لیے رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں تاکہ خطرناک جانور کو ایک علاقے کو محدود کرنے کی کوشش کی جارہی ہیں جس کے لیے وائلڈ لائف کا محکمہ منصوبہ بھی تیار کر رہا ہے۔