بھارت سفاک شخص نے 11 سالہ طالبہ کو اسکول میں زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

علاقہ مکینوں نے متاثرہ طالبہ کے والدین کے ساتھ مودی سرکار کے خلاف احتجاجی مظاہرہ بھی کیا

والدین کی شکایت پر پولیس نے ملزم کے خلاد مقدمہ درج کرلیا، فوٹو: فائل

کراچی:
بھارت میں اسکول کے ملازم نے 11 سالہ طالبہ کو واش روم میں لے جاکر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹر کے شہر پونے میں پانچویں جماعت کی طالبہ چھٹی کے بعد گھر جانے کے لیے زرا تاخیر سے کلاس سے نکلی تو 40 سالہ شخص اسے گھسیٹ کر واش روم لے گیا۔


منگیش نامی شخص نے واش روم میں 11 سالہ طالبہ کو ڈرا دھمکا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور تشدد بھی کیا۔ لڑکی کو زخمی حالت میں اسپتال میں منتقل کیا گیا۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بچی کی طبیعت خطرے سے باہر ہے تاہم وہ شدید نفسیاتی دباؤ کا شکار ہے۔ متاثرہ طالبہ کے والدین نے منگیش کے خلاف تھانے میں مقدمہ دائر کردیا لیکن اب تک ملزم کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔

علاقہ مکینوں نے متاثرہ بچی کے والدین کے ہمراہ مودی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہر بھی کیا۔ بھارت عورتوں کے لیے غیر محفوظ ملک بنتا جا رہا ہے جہاں گائے کی رکھشا تو کی جاتی ہے لیکن عورتوں کو سرعام جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
Load Next Story