بی جے پی کے یوگی آدیتہ ناتھ دوسری بار بھی یوپی کے وزیراعلیٰ بن گئے

یوگی آدتیہ ناتھ کٹر ہندو اور مسلم دشمن پالیسیوں کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں


ویب ڈیسک March 25, 2022
یوگی آدیتہ ناگی مسلسل دوسری بار وزیراعلیٰ بن گئے، فوٹو: فائل

بھارتی ریاست اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ ایک بار پھر وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش میں تاریخ رقم کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی کے یوگی آدتیہ ناتھ آئندہ معیاد کے لیے بھی وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے۔ تقریب حلف برداری لکھنؤ کے اٹل بہاری واجپائی اکانا اسٹیڈیم میں ہوئی جس میں تقریباً 70 ہزار افراد نے شرکت کی۔

اس موقع پر وزیراعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امیت شاہ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، بی جے پی کے قومی صدر جے پرکاش نڈا سمیت کئی مرکزی وزرا اور کئی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور نائب وزرائے اعلیٰ بھی موجود تھے۔

ہزاروں لوگوں کی موجودگی میں وزیر اعلیٰ آدیتہ ناتھ جوگی اور وزرائے اعلیٰ کیشو پرساد موریہ اور برجیش پاٹھک نے عہدوں کا حلف اُٹھایا۔ اس بار نائب وزیراعلیٰ کے لیے دنیش شرما کی جگہ برجیش پاٹھک کو موقع دیا گیا ہے۔

یوگی ناتھ نے اپنی 52 رکنی کابینہ کا بھی اعلان کردیا ہے جس میں تمام اقلیتوں کو شامل کیا گیا ہے۔ ایک مسلم رکن کو بھی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔

اس بار بی جے پی کو اترپردیش میں وزارت اعلیٰ کے لیے اتحادی جماعت سے ہاتھ ملانا پڑا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں